وفاقی حکومت نے استعمال شدہ بسوں کی درآمدی حد میں 2 سال کا اضافہ کردیا۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق 5 سال تک پرانی بسیں درآمد کرنے کی اجازت دےدی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2020ء میں ترمیم کردی ہے اور درآمدی حد میں 2 سال کا اضافہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل 3 سال تک پرانی بسیں درآمد کرنے کی اجازت تھی، جو اضافے کے بعد 5 سال ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجازت کے بعد 40 یا اس سے زیادہ افراد کی گنجائش والی 5 سال تک پرانی بسیں درآمد کی جاسکیں گی۔
Comments are closed.