سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔
رضا ربانی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سےکھانے پینے کی چیزیں مہنگی ہونگی، عام آدمی پہلے ہی تاریخ کی سب سے زیادہ منہگائی سے متاثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عندیہ دیاگیا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر تیل اور گیس مذید مہنگی ہوں گی، قمیتوں میں اضافہ اور کم ہوتی تنخواہوں نے عام آدمی کی کمر توڑدی ہے۔
رضا ربانی نے کہا کہ ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے غیر ملکی قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا، اوسطاً اس وقت ایک پاکستانی ایک لاکھ 60 ہزار روپے کا مقروض ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے دوست سرمایہ داروں کو رعایت اور مراعات دے رہی ہے، حکومت لوگوں کوملازمتوں سے فارغ کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔
Comments are closed.