nae sarang living in pattaya tina ting mormon penpals free cupid dating site hot looking asian women i hate liars poems

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اقوامِ متحدہ کی سفارتکار کی افغان وزیرِ داخلہ سے ملاقات

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سفارت کار ڈیبرا لائنز نے قائم مقام افغان وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی ہے۔

جاری کیئے گئے بیان میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امداد پر بات ہوئی۔

افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد حکومت قائم کرنے والے طالبان کے رہنما انس حقانی کا کہنا ہے کہ امارت اسلامی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سراج الدین حقانی نے یو این کی سفارت کار کو افغانستان میں بلا رکاوٹ کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سہیل شاہین کا یہ بھی کہنا ہے کہ قائم مقام افغان وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی نے عالمی برادری سے رابطے برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان کی صورتِ حال میں بہتری کے لیے اجتماعی کوششوں میں باہمی اعتماد ضروری ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک پل تلے گزشتہ کئی سالوں سے ہزاروں منشیات کے عادی افراد ڈیرے لگائے ہوئے ہیں، طالبان حکومت کے لیے منشیات سے ان شہریوں کی جان چھڑانا ایک بڑا چیلنج ہو گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سفارت کار ڈیبرا لائنز نے افغان انٹیلی جنس کے نئے چیف عبد الحق واثق سے بھی ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران ڈیبرا لائنز نے یو این حکام کے تحفظ اور داعش کے خطرے پر بات بھی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.