online sexy girl tian mi find new girlfriend app thaicupid international bagoong isda in english hurry up in chinese free cupid dating site wanted bf

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عالمی برادری افغانستان کے مسائل حل کرے: پاکستانی سفیر منصور احمد خان

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری افغان عوام کے مستقبل کے لیے افغانستان کے مسائل حل کرے۔

کابل میں ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا کہ افغانستان میں دیرپا استحکام لانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد حکومت قائم کرنے والے طالبان کے رہنما انس حقانی کا کہنا ہے کہ امارت اسلامی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا مسئلہ ابھی سب کے سامنے نہیں، افغانستان میں پہلے انخلاء کا معاملہ تھا، اب معاشی اور انسانی ہمدردی کے معاملات ہیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ القاعدہ اور دیگر گروپس کے خطرے کے بارے میں پاکستان بار بار زور دیتا رہا ہے، انخلاء کے دوران داعش نے بڑا دہشت گرد حملہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی فریم ورک کا حصہ بنانے کے لیے افغان حکومت سے گفتگو ضروری ہے، افغانستان میں مضبوط حکومت ضروری ہے تاکہ دہشت گرد تنظیموں کو پنپنے کا موقع نہ ملے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک پل تلے گزشتہ کئی سالوں سے ہزاروں منشیات کے عادی افراد ڈیرے لگائے ہوئے ہیں، طالبان حکومت کے لیے منشیات سے ان شہریوں کی جان چھڑانا ایک بڑا چیلنج ہو گا۔

منصور احمد خان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خطرات کے باعث افغانستان سے بامقصد بات چیت ضروری ہے، قریبی ہمسایہ ملک کی حیثیت سے مدد کے لیے افغان حکومت سے رابطے میں ہیں۔

پاکستانی سفیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں جامع حکومت بنانے میں کیسے مدد کی جاسکتی ہے، جنوبی ایشیاء کو براستہ افغانستان وسطِ ایشیاء سے ملانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.