عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور تحریک انصاف کے اہم اتحادی شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے، اللّٰہ بہتری کے حالات پیدا کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ تاحیات نااہلی چاہتے تھے ان کے منہ پر طمانچہ پڑا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ فیصلہ بھی عمران خان کے حق میں جائے گا اور عمران خان ہی پارٹی کے چیئرمین رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جلد انتخابات ہوں گے۔
Comments are closed.