وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت وکلا برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر لمحہ کوشاں ہے اور رہے گی۔
وزیراعظم نے پنجاب بار کونسل کے نومنتخب عہدیداروں اور عاصمہ جہانگیر گروپ کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری کوششوں سے پہلی بار وکلا تنظیموں اور بار کونسلز کے لیے سالانہ بجٹ میں خطیر رقم مختص ہوئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ گرانٹ اِن ایڈ میں اضافے سے وکلا کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو تقویت ملی، مستقبل میں بھی ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر گروپ نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، یہ گروپ ہمیشہ آئین کی سربلندی، قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کھڑا ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیدار اپنے گروپ اور وکلا برادری کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے۔
شہباز شریف نے بشارت اللّٰہ خان کو وائس چیئرمین، طاہر شبیر کو چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے فاتح گروپ کے سربراہ احسن بھون اور ان کے ساتھیوں کو بھی مبارکباد دی۔
Comments are closed.