اتوار 6؍رجب المرجب 1444ھ29؍جنوری 2023ء

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو جواب دیدیا

بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دو دن بعد اپنے شوہر کے ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے گرینڈ سلم کیریئر کے اختتام کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اسپورٹس ویمن کے لیے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ آپ بہت لوگوں کیلئے ایک انسپائریشن ہیں، آپ اسی طرح مضبوط رہیں ناقابل یقین کیریئر پر ڈھیروں مبارک باد۔

شعیب ملک نے کہا کہ آپ بہت لوگوں کے لیے ایک انسپیریشن ہیں، آپ اسی طرح مضبوط رہیں ناقابلِ یقین کیریئر پر ڈھیروں مبارک باد۔

ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شکریہ اور ساتھ ہی خوشی والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنے آخری گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تھی، ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کو مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست ہوئی۔

ثانیہ مرزا کیریئر کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ فروری میں دبئی میں کھیلیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.