اتوار 6؍رجب المرجب 1444ھ29؍جنوری 2023ء

بھارت، آگ بجھانے والے نے اپنی ہی بیوی کو جلا کر قتل کر دیا

بھارت کے شہر ممبئی میں فائر فائٹر نے اپنی ہی بیوی کو جلا کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والی خاتون کی والدہ نے کیس سے متعلق سیشن عدالت کو بتایا ہے کہ سابق فائر فائٹر 33 سالہ لکھن نے جہیز کے نام پر ایک لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی تھی جس کا وہ انتظام نہ کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی کو جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا اور 2017ء میں لکھن نے میری بیٹی منیشا کو جلا کر مار ڈالا۔

بھارتی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر لکھن کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے اکتوبر 2017ء میں اپنی بیوی پر تھنر چھڑک کر اس کو جلا دیا تھا جس کے اگلے ہی دن اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.