اتوار 6؍رجب المرجب 1444ھ29؍جنوری 2023ء

کارکنوں سے ڈر کر فواد چوہدری کو واپس لے گئے، جمشید اقبال چیمہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ کارکنوں سے ڈر کر فواد چوہدری کو واپس لے گئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ فواد چوہدری کو بکتر بند گاڑی میں لایا جا رہا تھا، ان کو سیال موڑ سے واپس لے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے کارکنان سیال موڑ پر انتظار کر رہےتھے، تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مزید کریک ڈاؤن ہونا ہے۔

اسلام آباد پولیس تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لے کر لاہور روانہ ہو گئی۔

جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب میں 50 ہزار سے 1 لاکھ کی لیڈ لیں گے، عمران  خان 80 فیصد سے زائد ووٹ لے کر الیکشن جیتیں گے، ہماری صف میں کوئی لوٹا نظر نہیں آئے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرول 35 روپےبڑھا ہے ابھی مزید بڑھے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.