اتوار 6؍رجب المرجب 1444ھ29؍جنوری 2023ء

اسد عمر نے پیٹرول مہنگا کیے جانے کے بعد دعا مانگ لی

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر کا حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد ردِعمل سامنے آ گیا۔

سوشل میڈیا پر اسد عمر نے لکھا ہے کہ پہلے ہی تاریخ کی بدترین مہنگائی سے عوام پریشان ہیں اور پیٹرول اور ڈیزل 35 روپے مزید مہنگا ہو گیا۔

اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اللّٰہ اس قوم پر رحم کرے اور اس عذاب سے نجات دلائے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آج دن 11 بجے سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 35، 35 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.