اتوار 6؍رجب المرجب 1444ھ29؍جنوری 2023ء

کوئٹہ: پیاز 250 روپے کلو ہو گئی

کوئٹہ میں پیاز کی فی کلو قیمت میں مزید 30 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

30 روپے کے اضافے کے بعد ایک کلو پیاز کی قیمت 250 روپے ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر کے بعض علاقوں میں پیاز 260 سے 280 روپے فی کلو بھی فروخت ہو رہی ہے۔

کراچی میں ٹماٹر کے بعد پیاز نے بھی ڈبل سنچری کر لی، پیاز 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی فصل آنے تک پیاز کی بڑھی ہوئی قیمت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.