حکومت نے تاحیات سیاسی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ بار کی آئینی درخواست کی مخالفت کردی۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسے کیس میں نظرثانی کے لیے جارہی ہے جس کا فائدہ دو چار لوگوں کو ہی ہوگا، بائیس کروڑ لوگوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے عثمان مرزا کیس سے متعلق کہا کہ شواہد اتنے مضبوط ہیں کہ مدعی یا گواہ کے مُکر جانے سے بھی مقدمے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
وفاقی وزیر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ حکومت آخری دم تک اس کیس کی پیروی کرے گی۔
Comments are closed.