مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے حکومت پر قوم کے جذبات سے کھیلنے کا الزام لگادیا۔
احسن اقبال نے آج کے قومی اسمبلی اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اجلاس ملتوی کرکے راہ فرار اختیار کی۔
انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی قرارداد کے بجائے وقفہ سوالات کو موقع دے کر ہمارے اور قوم کے جذبات سے کھیلا گیا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایجنڈے سے تحفظ ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی اہم ترین قرارداد کو نکال دیا گیا، اجلاس برخاست کرنے کے بجائے جاری رکھا جائے۔
اس موقع پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ اسپیکر نے سنجیدہ مسئلے پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے بین الاقوامی میڈیا کے سامنے کہا کہ یہ حکومتی پالیسی نہیں پرائیوٹ ممبر کی قرارداد ہے۔
جے یو آئی (ف) کے پارلیمانی لیڈر نے استفسار کیا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کو دھوکا دے رہے ہیں یا قوم کو؟
Comments are closed.