پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی اس سے عوام کو بہت تکلیف ہے۔
لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت کو سارے کام چھوڑ کر مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے بروقت امپورٹ کے اہم فیصلے ہوجاتے تو چینی، گندم سمیت دیگر مسائل نہ ہوتے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.