وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشی اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔
شوکت ترین سے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی و وسطی ایشیا نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد اور پائیدار تعلقات چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیرملکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
Comments are closed.