بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گئے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گئے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا، وہی اسے چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ  معاشی طور پر ملک جام ہو گیا ہے، لوگ بجلی اور گیس کے بل پر فکسڈ ٹیکس نہیں دے سکتے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین، دبئی، قطر اور سعودی عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی اور نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج آیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختصر تحریک میں عمران خان چھا گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.