بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت تو گئی ہوئی ہے، آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت توگئی ہوئی ہے، جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔

قومی اسمبلی کے باہر صحافی نے سابق صدر آصف زرداری سے سوال کیا کہ آپ نے پیش گوئی کی تھی کہ حکومت مارچ میں چلی جائے گی، جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ حکومت تو گئی ہوئی ہے،جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔

سابق صدر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا سینیٹ الیکشن میں بھی ان کا ہاتھ ہے، اس پر مسکراتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ان کا ہاتھ کب نہیں رہا۔

ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے،

زرداری سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو وہ قوتیں غیر جانبدار نظر آ رہی ہیں؟ جواب میں سابق صدر نے صحافی سے ہی سوال کیا کہ کہا کیا آپکو نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے قومی اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔

اس سے قبل ان کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا تھا، انہوں نے نئے بیلٹ پیپر کی درخواست دی تھی جس کے بعد انہیں دوسرا بیلٹ پیپر جاری کیا گیا،بیلٹ پیپر پر ہاتھ ہل جانے سے غیر متعلقہ جگہ پرنشان لگ گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.