بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت اور جہانگیر ترین میں اب کافی فاصلہ ہے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، حکومت اور جہانگیر ترین میں اب کافی فاصلہ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جہاز تو اب بچوں کے ہوگئے ہیں جو بچپن میں کاغذ کے چلاتے تھے۔

دوسری جانب مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شوگر ملز کے معاملے میں جہانگیر ترین کو ٹارگٹ نہیں کیا جارہا۔ خسرو بختیار کمپنی کے نہ ڈائریکٹر ہیں اور نہ ہی شیئر ہولڈر ہیں، ہم کسی کے خلاف کارروائی کو نہیں روک رہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے سابق سیکرٹری زراعت پنجاب رانا نسیم سے انہیں حاصل مراعات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، رانا نسیم سے ان کی فیملی کو بیرون ملک بھیجی گئی رقوم کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں ۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جہانگیر خان ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کے خلاف مبینہ فراڈ اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ نجی آڈٹ فرم میری کمپنیوں کے اکاؤنٹس کو پہلے ہی درست قرار دے چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.