وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہم آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے۔
اپنے وڈیو پیغام شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسجد رحمۃ اللعالمین سمیت سارے ملک سے دھرنے ختم کیے جائیں گے، بات چیت کے ذریعے معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جن کے خلاف مقدمات درج ہیں بشمول فورتھ شیڈول، ان کا بھی اخراج کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس پر تفصیلی بیان آج پریس کانفرنس کے ذریعے دوں گا۔
Comments are closed.