بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلیم عادل شیخ کا سندھ حکومت پر انتقامی کارروائی کا الزام

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ  نے سندھ حکومت پر انتقامی کارروائی کا الزام لگایا ہے۔

میمن گوٹھ اور گڈاپ میں فارم ہاؤسز مسمار کیے جانے پر ان کے چوکیداروں کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف مقدمے کی درخواست میں کہا گیا کہ طارق دھاریجو نامی شخص فارم ہاؤس پر ساٹھ ستر افراد کے ساتھ آیا، اور پوچھا یہ فارم ہاؤس حلیم عادل شیخ کا ہے؟

درخواست کے مطابق طارق دھاریجو نامی شخص کو بتایا گیا کہ یہ ان کے کزن طارق قریشی کا ہے تو طارق دھاریجو نے کسی کو سی ایم صاحب مخاطب کرکے کہا یہ ان کے کزن کا ہے، پھر بولا فارم ہاؤس مسمار کرو، سامان لوٹ لو، اسٹے آڈر پھاڑ ڈالا، 5 بکریاں بھی چرالیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.