تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت پر انتقامی کارروائی کا الزام لگایا ہے۔
میمن گوٹھ اور گڈاپ میں فارم ہاؤسز مسمار کیے جانے پر ان کے چوکیداروں کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف مقدمے کی درخواست میں کہا گیا کہ طارق دھاریجو نامی شخص فارم ہاؤس پر ساٹھ ستر افراد کے ساتھ آیا، اور پوچھا یہ فارم ہاؤس حلیم عادل شیخ کا ہے؟
درخواست کے مطابق طارق دھاریجو نامی شخص کو بتایا گیا کہ یہ ان کے کزن طارق قریشی کا ہے تو طارق دھاریجو نے کسی کو سی ایم صاحب مخاطب کرکے کہا یہ ان کے کزن کا ہے، پھر بولا فارم ہاؤس مسمار کرو، سامان لوٹ لو، اسٹے آڈر پھاڑ ڈالا، 5 بکریاں بھی چرالیں۔
Comments are closed.