جماعت اسلامی آج کراچی میں “حق دو کراچی کو” کے تحت شہر کے 50 مقامات پر احتجاجی دھرنے دے گی۔
جماعت اسلامی کراچی میں درست مردم شماری، کوٹا سسٹم کے خاتمے، نوجوانوں کو روزگار دینے، با اختیار شہری حکومت و فوری بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شہر قائد کے گمبھیر مسائل کے حل کے لیے اور 3 کروڑ عوام کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے 50 سے زاید مقامات پر آج دھرنے دیے جائیں گے۔
شہر بھر میں دھرنوں کی تیاریاں و انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ نچلی سطح کے حلقوں اور علاقہ جات کے لوگ اپنے اپنے اضلاع کے مقررہ مقامات پر دھرنوں میں شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق دھرنے تمام اضلاع میں دیے جائیں گے۔ احتجاجی دھرنے شام 4 بجے شروع ہوں گے اور رات گئے تک جاری رہیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان دھرنوں کے مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور قیوم آباد و کالا پل پر خطاب کے بعد نورانی کباب چورنگی شاہراہ قائدین پر شام 7 بجے خطاب کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ دھرنوں میں شریک ہوکر اپنے حق مانگیں۔
The post حق دو کراچی کو: جماعت اسلامی آج 50 مقامات پر دھرنے دے گی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.