وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کیا ہے وہ آڈیو لیکس سے پتا چل گئی ہے، کچھ لوگ اقتدار کی خاطر کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی حکومت عدم اعتماد کے ذریعے ختم کی گئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن قائم رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، سابق وزیراعظم کے پی کے کا ہیلی کاپٹر، پولیس اور دیگر وسائل استعمال کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پوری کے پی کے حکومت کی کوشش ہے کہ عمران خان کو واپس اقتدار میں لے آئے، اسی چکر میں صوبہ ان کے ہاتھوں سے پھسلتا جا رہا ہے، دہشت گردوں سے تحفظ کی بنیادی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ یہ کسی بھی طرح دوبارہ حکومت چاہتے ہیں، چاہے نیوٹرلز کے پاؤں پڑنا پڑ جائے۔
Comments are closed.