وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کو شکست مسترد ووٹوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ووٹ ضائع یا مسترد کرنے کا طریقہ منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں سکھایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے جس کا طریقہ سکھایا گیا تھا، اگر یہ ووٹ مسترد نہ ہوتے، تو ہم جیت جاتے۔
شبلی فراز نے بتایا کہ خاتون کی نشست پر ہم 174 ووٹ لے کر جیتے ہیں، حفیظ شیخ کی نشست پر ہمارے 7 ووٹ مسترد ہو جاتے ہیں، حفیظ شیخ کی شخصیت کے حوالے سے کئی محرکات ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں منتخب ہوا ہوں تو لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے شبلی فراز کو نہیں، وزیرِ اعظم عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینا نڈر لیڈر کا فیصلہ ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اخلاقی طور پر یہ قدم اٹھایا ہے اور خود کو ایوان کے سامنے پیش کیا ہے۔
Comments are closed.