بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حفیظ شیخ شکست کے بعد جلد غائب ہوجائیں گے، محمد زبیر

سابق وزیراعظم نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے نتائج عمران خان کو گھر بھیجنے کی طرف پہلا قدم ہے۔

سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمد زبیر نے کہا کہ وزیر خزانہ حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد جلد ہی غائب ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی نے سینیٹ الیکشن میں نوٹ کے بجائے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا، آج سیاسی طور پر مقابلہ ہوا اور حکومت کو دوسری بار ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ حکومت اب ڈسکہ میں تو الیکشن لڑے گی ہی نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.