بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حفظان صحت کی خلاف ورزی، سندھ فوڈ اتھارٹی نے کلفٹن میں تین ہوٹلز سیل کردیئے

سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص اشیا اور انتظامات پر تین ہوٹلز کو سیل کرکے جرمانہ عائد کردیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی شاہ زیب شیخ کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے کلفٹن بلاک 4 میں کارروائی کی جس مین تین بڑے ہوٹلز کو سیل کردیا گیا، جبکہ دو پر جرمانے عائد کئے گئے۔

ہوٹلز میں صفائی ستھرائی اور فریزر کی حالت ابتر تھی، جبکہ نکاسی آب کا بھی کوئی انتظام موجود نہیں تھا، کھانا بنانے میں ناقص اشیا کا استعمال کیا  جارہا تھا۔ اس کے علاوہ کچن میں زائدالمیعاد چیزیں بھی موجود تھیں جنہیں موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.