اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار مرکزی ملزم حسین لوائی کی ضمانت درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ نےجعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار مرکزی ملزم حسین لوائی کی ضمانت درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں کی ۔
درخواست گزار کی جانب سے اشفاق نقوی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ سپریم کورٹ نے کیس واپس ہائی کورٹ بھجوایا ہے، اس سے قبل ایک اور ریفرنس میں بھی ضمانت کی درخواست زیر سماعت ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اس کیس میں بھی نیب کو نوٹس کردیتے ہیں، جواب آ جائے تو مزید دیکھیں گے۔
عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک کے لیے ملتوی کر دی۔
Comments are closed.