قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے اپنی ننھی شہزادی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔
حسن علی اکثر اوقات اپنی بیٹی اور اہلیہ کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے ۔
حسن علی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی، حسن علی نے اپنی بیٹی ’حیلینا حسن علی‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں اپنی کُل دنیا قرار دیا ہے اور ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاسٹ بالر حسن علی آج سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے، وہ بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق فاسٹ بالر حسن علی بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کرنے کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔
حسن علی کو احتیاطاً 16 جولائی کو ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شیڈول میچ میں آرام تجویز کیا گیا ہے۔
Comments are closed.