اس سال حج کے سلسلے میں حجاج کرام کی مکہ مکرمہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، حرم شریف کی چھتوں، فرش اور پورے حصے کو سینیٹائز کر دیا گیا ہے۔
مسجد الحرام کی انتظامیہ کے مطابق حرم شریف میں سینیٹائزیشن کے لیے 450 سے زیادہ سینیٹائزنگ پمپس کا استعمال کیا گیا ہے۔
مسجد الحرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے تمام دروازوں پر 70 سے زیادہ تھرمل کیمرے نصب کیئے گئے ہیں۔
مسجد الحرام کی انتظامیہ کے مطابق ایک تھرمل کیمرے سے 1 سیکنڈ میں 6 سے 8 افراد کا درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے محدود عازمین کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے، پیر کو وقوفِ عرفات ادا کیا جائے گا اور مسجد نمرہ میں خطبۂ حج دیا جائے گا۔
اس سال 60 ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے، جبکہ مسجد الحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ کے لیے پیدل روانگی کی اجازت نہیں ہو گی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ میدانِ عرفات اور مزدلفہ جانے کے لیے خصوصی بس سروس چلائی جائے گی۔
Comments are closed.