وزیراعظم کےخصوصی نمائندے حافظ طاہر محمود اشرفی نےکہا ہے کہ سعودی عرب نے حج کے سلسلہ میں پاکستان یا کسی بھی جگہ پر ویزے نہیں دیئے۔
اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ حج ویزوں کےنام پر عوام کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ حج مقدس فریضہ ہے جس کے لئے صحت، سفر کا امن اور اخراجات کا ہونا لازم ہے۔
طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے عالم اسلام کے ذمہ داران کے ساتھ مل کر شریعت کے مطابق فیصلہ کیا۔
Comments are closed.