بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حافظ نعیم الرحمٰن کا کے۔الیکٹرک پر بھاری جرمانے کا مطالبہ

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کے۔الیکٹرک کی جانب سے رمضان المبارک میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ عوام پر ظلم ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن لوڈشیڈنگ میں بدستور اضافہ ہورہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نےکے۔الیکٹرک کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی مذمت کی اور اسے شہریوں کے ساتھ ظلم قرار دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار اور نماز تراویح کے دوران بھی لوڈشیڈنگ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سراسر زیادتی اور ظلم ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کے۔الیکٹرک کو مسلسل ریلیف فراہم کررہی ہے لیکن اس کے باوجود کے۔الیکٹرک نے کراچی میں عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔

امیر جماعت کراچی حافظ نعیم نے مطالبہ کیا کہ کے۔الیکٹرک کی نااہلی و ناقص کارکردگی، غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاہدہ کے مطابق بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہ کرنے پر کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.