امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دوران تقریر آبدیدہ ہوگئے۔
کراچی میں جلسہ تشکر سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے بے مثال جدوجہد کرنے پر خواتین کارکنوں کو سلام پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں میں حق اور انصاف نہ ملنے سے مایوسی ہوئی، کراچی کی کوئی آواز نہیں تھی جماعت اسلامی نے آواز بلند کی۔
حافظ نعیم الرحمان دوران تقریر شہدا کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ تعلیمی اداروں میں ہمارے نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔
انہوں نے اس موقع پر استفسار کیا کہ پیپلز پارٹی اُس وقت کہاں تھی جب 70 فیصد شہر میں جھنڈا نہیں لگا سکتے تھے؟
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کورونا میں ہمارے کارکن نے لوگوں کی مدد کی، ہم نے خدمت کرکے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمات اسلامی کے دروازے سب کےلیے کھلے ہیں، ہر شہری خدمت کے اس سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوسکتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جلد 10 ہزار نوجوانوں کےلیے اسکالر شپ پروگرام شروع کر رہے ہیں، جب ہمارا میئر بنے گا، ہم اپنے اختیارات حاصل کریں گے۔
Comments are closed.