بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جے یو آئی کی آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حمایت کی تردید

جمعیت علماء اسلام (ف) نے آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کی تردید کردی۔

ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کے حق میں جے یو آئی کی دستبرداری کی تردید کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیرمیں جمعیت علماء اسلام کا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا۔

اسلم غوری نے واضح طور پرکہا کہ پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والے قاضی محمود الحسن جے یو آئی کشمیر کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے ترجمان نے مزید کہا کہ چند افراد کے متوازی گروپ کا جے یو آئی سے کوئی تعلق نہیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.