بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

جی ایچ کیو پر حملہ، پی ٹی آئی ویمن ونگ کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ویمن ونگ کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔

مبینہ آڈیو میں تحریکِ انصاف کی سابق ایم پی اے فرح کی سبرینا سے گفتگو موجود ہے۔

سامنے آئی مبینہ آڈیو میں فرح سبرینا سے کہہ رہی ہیں کہ اب ناں جی ایچ کیو پہنچنا ہے۔

ملک بھر میں پارٹی پر اس طرح کیفیت اور حالت ہے، جس کا ہمیں پہلے سے پتہ تھا، پی ٹی آئی رہنما

مبینہ آڈیو میں فرح کا کہنا ہے کہ میں نکل آئی ہوں کیونکہ میم کنول نکلی ہوئی ہیں، میم کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے۔

فرح نے مبینہ آڈیو میں مزید کہا ہے کہ فیض آباد میں راشد حفیظ، شفیق اور سماویہ ہیں، سماویہ ہیروئن بنی آگے آگے جا رہی ہے۔

تحریکِ انصاف کی سابق ایم پی اے فرح کا مبینہ آڈیو میں یہ بھی کہنا ہے کہ جی ایچ کیو جانے کے لیے میم کنول نے کہا ہے، ہم نے جی ایچ کیو جانا ہے، فیض آباد آدمی جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.