زمانہ قدیم کے مشکل حالت میں آج تک تو بہت سی چیزوں میں آسانی دیکھنے کو ملی لیکن ماضی میں پیغامات بھیجنا بھی دشوار کن کاموں میں سے ایک تھا۔
اس مشکل کو آسان بنانے کیلئے جیکب آباد کے بانی جنرل جان جیکب نے کبوتروں کا انتخاب کیا۔
1850میں جیکب آباد کے بانی جنرل جان جیکب نے پیغامات کی ترسیل کیلئے کبوتروں کا انتخاب کیا اور اپنے گھر کے احاطے میں کچی مٹی سے مینار نما خاص مسکن تعمیر کروا کر اعلیٰ نسل کے کبوتروں سے پیغام رسائی کا کام لینے لگے۔
اس مسکن میں 300سے زائد چھوٹے چھوٹے کبوتروں کے آشیانے بنوائے مگر اب ان آشیانوں میں جنگلی کبوتروں کی گونجتی آوازیں ہی سنائی دیتی ہیں۔
مضبوط بنیادوں پر ڈٹے ہوئے بوڑھے جسم میں منظم یہ مسکن وقت کے تیز رفتار قدموں کے ساتھ چلتے چلتے اپنی افادیت بھی کہیں فراموش کرچکا ہے۔
ڈیڑھ صدی سے زائد عرصہ قبل بننے والا کبوتروں کا یہ خاص مسکن کبھی جیکب آباد آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوا کرتا تھا۔
شہریوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسکن کو محکمہ اثار قدیمہ کو دیکھ بھال دیا جائے تاکہ اس تاریخی ورثے کو محفوظ بنایا جاسکے۔
Comments are closed.