پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن عباد فاروق پر پولیس تشدد کے نام سے سوشل میڈیا پر جاری تصویر جعلی نکلی۔
سوشل میڈيا پر پھیلائی گئی تصویر پر یہ دعویٰ کیا گيا کہ عباد فاروق پر پولیس حراست میں تشدد کیا گيا۔
جیو فیکٹ چیک نے خبر کی حقیقت ڈھونڈ نکالی۔ سوشل میڈیا پر پھیلا پروپیگینڈا غلط نکلا، یہ تصویر دراصل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کی زيرحراست شخص پر تشدد کی ہے۔ یہ تصویر 2019 کی ہے۔
”جیو فیکٹ چیک“ نے سوشل میڈیا خبروں کی جانچ کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کردیا۔
کسی بھی خبر کی نشاندہی کرنے کےلیے جیو فیکٹ کی انگلش اور اردو ویب سائٹ پر رجوع کیا جاسکتا ہے۔
فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی کسی خبر کی سچائی کے لیے جیو فیکٹ چیک کے نام سے سرچ کیا جاسکتا ہے۔
کسی بھی دعوے کی نشاندہی کےلیے آپ جیو فیکٹ چیک کی ویب سائٹ پر اپنی آرا بھی دے سکتے ہیں۔
Comments are closed.