کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا ہے کہ لیاری گینگ وار کے سربراہ ملزم عزیر بلوچ کی آنکھوں کا علاج کرائیں۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزم کی طبی سہولتوں پر رپورٹ بھی پیش کی جائے۔
لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیر بلوچ نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں آنکھوں کے علاج کے لیئے درخواست دائر کی تھی۔
عذیر بلوچ کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ عذیر بلوچ کی نظر زیادہ کمزور ہو گئی ہے، بصارت کی کمزوری اور درد کی وجہ سے انفیکشن کا خدشہ ہے۔
عذیر بلوچ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے مدعی کا علاج کرانے کا حکم دیا جائے۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے اپنے حکم میں کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ 7 اکتوبر کو ملزم عذیر بلوچ کی میڈیکل رپورٹ پیش کریں۔
Comments are closed.