جہلم میں 13 روز قبل کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والی 5 سالہ بچی انتقال کرگئی۔
بچی کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کی غفلت سے بیٹی کا انتقال ہوا، انہوں نے کہا کہ اسپتال والوں نے معمولی خراش کا کہہ کر گھر بھیج دیا، زخم خراب ہوا تو دوبارہ اسپتال جانے پر راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شعیب کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے اور آج انکوائری مکمل ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کے 100 انجکشن ہر وقت اسٹاک میں ہوتے ہیں۔
Comments are closed.