وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے معاملے کی تحقیقات ضرور ہوں گی، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، چاہے پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین ہی کیوں نہ ہوں۔
سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ جہانگیر ترین کے معاملے پر ملنے والے وفد نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت نےفیصلہ کیا ہےجہانگیر ترین کا معاملہ بیرسٹر علی ظفر دیکھیں گے، وہ دیکھیں گے کہیں جہانگیر ترین کو نا جائز نشانہ تو نہیں بنایا جارہا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بیرسٹر علی ظفر اس معاملے کی رپورٹ مجھے دیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رضوان کو نہیں ہٹایا گیا، ابوبکر خدا بخش کو شوگر اسکینڈل تفتیشی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.