بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہانگیر ترین کیس میں حکومتی موقف سامنے آگیا

جہانگیر ترین کے معاملے پر حکومتی موقف سامنے آ گیا، پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا کے خلاف ایف آئی اے کے پاس شواہد ہیں جن کی بنیاد پر کیس آگے بڑھ رہا ہے، اسے انتقامی کارروائی نہیں کہا جاسکتا۔

پروگرام آج شاہزیب خان زادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عبدالحئی دستی کے بیان پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہر حکومت میں ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جو ذاتی توقعات پوری نہ ہونے پر بھی حکومت سے ناراض رہتے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم ستون ہیں۔ جہانگیر ترین کے بارے میں انتقامی کارروائیوں کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.