پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے کوئی فراڈ نہیں کیا۔ ان کے خلاف پرانے معاملات میں نئے کیسز بنائے جارہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی وضاحت کی کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت میں جہانگیر ترین کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔
رانا ثناء نے کہا کہ جن لوگوں نے کل جہانگیر ترین کے عشائیے میں شرکت کی ان میں سے آدھے لوگوں نے خود ن لیگ سے رابطہ کیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.