بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہاز کے انجن میں طاقت نہیں، یہ ہمارے علاقے سے نکلنے کے بعد پھر آگیا، محمود مولوی

مشیر میری ٹائم افیئرز محمود مولوی جہاز کے انجن میں طاقت نہیں ہے، جہاز ہمارے علاقے سے نکلنے کے بعد پھر آگیا۔

چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے محمود مولوی کا کہنا تھا کہ دونوں عیدوں کے دن پورٹ بند ہوتا ہے، جب تک ہم پہنچے تو یہ کم پانی میں داخل ہوگیا تھا۔

پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ دو طاقتور ٹگس جہاز کو ریت سے نکالنے کے لیے تیار ہیں

مشیر میری ٹائم افیئرز نے کہا کہ جہاز 15 اگست سے پہلے نہیں نکلے گا، پہلے جہاز سے تیل نکالا جائے گا۔

اس موقع پر جب صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ایک اینکر ٹوٹنے پر بندرگاہ پر جہاز لگنے کی اجازت کیوں نہ دی گئی؟ تو چیئرمین کے پی ٹی نے جواب دیا کہ اس بات کا جواب نہیں دوں گا تحقیقات چل رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.