بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لڑکا، لڑکی تشدد کیس، ملزمان سے بلیک میلنگ کی رقم برآمد

لڑکا، لڑکی پر تشدد کے کیس میں پولیس نے ملزمان سے بلیک میلنگ اور بھتہ کی مد میں لی گئی رقم برآمد کرلی۔

اسلام آباد میں لڑکا، لڑکی پر تشدد کیس میں مزید 3 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان محب بنگش، بلاول اور ریحان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈپر اڈیالہ جیل بھجوادیا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان سے بلیک میلنگ اور بھتہ کی مد میں لیے گئے 2 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوائے گئے ملزمان کو 9 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.