پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے براڈ شیٹ کی جانب سے شریف خاندان کو رقم کی ادائیگی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ و فریب کے کھیل میں لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔
اپنے بیان میں انھوں کہا کہ الزام تراش اور جھوٹوں کے ٹولے کے منہ پر یہ ایک اور زناٹے دار طمانچہ ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کو لندن فلیٹس پر سوال اُٹھانے اور پھر عدالت سے بھاگ جانے پر نواز شریف کے وکلا کو 45 لاکھ روپے ادا کرنا پڑے۔
لیگی نائب صدر نے کہا کہ جھوٹ اور فریب کے کھیل میں اسی طرح لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔
آخر میں انھوں نے اپنے مخالفین سے کہا کہ ’کچھ شرم کچھ حیا؟‘
واضح رہے کہ براڈ شیٹ کو لندن فلیٹس کے معاملے پر لینے کے دینے پڑ گئے، براڈ شیٹ کمپنی کو تقریباً 45 لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے۔
براڈ شیٹ کے وکلاء نے رقم کی ادائیگی اور شریف فیملی کے وکلاءنے رقم وصولی کی تصدیق کردی۔
Comments are closed.