جوہری ڈیل پر ایران اور عالمی طاقتوں میں مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
ویانا میں مذاکرات کے بعد ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار نے کہا کہ فریقین نئی مفاہمت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکی پابندیاں اٹھانے اور ایران کی جوہری سرگرمیا ں محدود کرنے پر بات ہورہی ہے۔
دوسری جانب ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لیے عراق میں دونوں ممالک کے عہدیداروں کی ملاقات ہوئی ہے۔ سعودی عرب اور ایران کے عہدیداروں کے درمیان بات چیت کا پہلا دور 9 اپریل کو بغداد میں ہوا تھا۔
Comments are closed.