بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جوہری معاہدے پر مذاکرات پیچیدہ ہیں، تعطل کا شکار نہیں، ایران

ایران کا کہنا ہے کہ ویانا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر جاری مذاکرات پیچیدہ لیکن تعطل کا شکار نہیں ہیں۔ امریکا اور یورپی ممالک حقیقی عزم کا مظاہرہ کریں تو ویانا میں بہت جلد معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات اہم نکات تک پہنچنے پر مشکل اور پیچیدہ ہو گئے ہیں۔

ان کے مطابق مذاکرات میں تعطل نہیں آیا ہے، مذاکرات کے لیے خصوصاً واشنگٹن کی طرف سے سنجیدہ سیاسی فیصلوں کی ضرورت ہے۔

ایران کو امریکا کے دوبارہ معاہدے سے نہ نکلنے اور وعدوں سے نہ پھرنے کی ضمانت درکار ہے اور ایران پر عائد تمام پابندیوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔

ایرانی جوہری معاہدے کی ازسر نو بحالی کے لیے ویانا میں ایران، روس، چین، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں، امریکا بالواسطہ طور پر مذاکرات میں شریک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.