جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے مصر کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرادیا، پاکستان کی جانب سے تینوں گول رضوان علی نے اسکور کیے۔
بھوبنیشور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے مصر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی، پاکستان کے رضوان علی نے میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔
رضوان علی نے کھیل کے 19ویں، 32ویں اور 53ویں منٹ میں گول اسکور کیے، انہوں نے تینوں گول پنالٹی کارنر پر بنائے۔ نائب کپتان معین شکیل مین آف دی میچ قرار پائے۔
پاکستان اپنا آخری پول میچ کل ارجنٹائن کے خلاف ساڑھے چار بجے کھیلے گا۔
خیال رہے کہ اس میگا ایونٹ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سمیت 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، انہیں چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم پول ڈی میں ارجنٹائن، مصر اور جرمنی کے ساتھ شامل ہے۔
Comments are closed.