جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کو صفر کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمٰن نے 5 گول کیے۔
اومان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے جہاں قومی ٹیم نے دوسرے میچ میں بھی شاندار فتح حاصل کی پاکستان کی جانب سے پہلا گول پہلے کوارٹر کے آخری منٹ میں عبدالحنان شاہد نے کر کے برتری حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے دوسرا گول 19ویں منٹ میں عبدالرحمٰن نے کرکے برتری دگنی کردی، 30ویں منٹ میں عبدالوہاب نے تیسرا گول کرکے پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کیا اس کے بعد عبدالرحمٰن نے لگاتار 4 گول کر کے میچ کو یکطرفہ بنادیا۔
53ویں منٹ میں ارباز احمد نے پھر 54ویں منٹ میں مرتضیٰ یعقوب نے پاکستان کی جانب سے 9واں گول کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔
پلیئر آف دی میچ عبدالرحمٰن قرار پائے۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔
Comments are closed.