80 hookup gay vegas hookup hookup Cresskill New Jersey free hookup sites usa hookup Monmouth Junction NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جوش میں ہوش کھونےوالے نوجوانوں کےلیے سبق

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں تیز رفتاری کے باعث خوفناک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو دوست زخمی ہوگئے۔

عینی شاہد کے مطابق نوجوان نے ڈرفٹنگ کے لیے ہینڈ بریک کھینچا تو کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ اور درختوں میں جاگھسی۔

ٹکڑوں میں بٹی کار کا حلیہ بتارہا ہے کہ چند لمحوں پہلے کیسا خوفناک حادثہ گزرا ہے، یہ اندازہ لگانا بھی مشکل نہیں کہ بے قابو ہوکر درختوں سے ٹکرانے والی کار کس رفتار سے دوڑائی جارہی ہوگی، جو اتنا برا حال ہوگیا۔

اسکول وین میں 20سے زائد بچے سوارتھے ، وین پہلے ٹرک سے ٹکرائی جس کے بعد کھائی میں جاگری۔

 ایک عینی شاہد کے مطابق حادثہ جوہر چورنگی سے ایئرپورٹ جانے والی سڑک پر منگل کی صبح اس وقت پیش آیا، جب انتہائی تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درختوں میں جاگھسی، حادثے میں نوجوان کے دو دوست زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسافر کوچ میں 20 سےزائد افراد سوار تھے۔

یہ واقعہ سب ہی نوجوانوں کے لیے سبق ہے کہ خدارا جوش میں ہوش نہ کھوئیں۔

یہ یاد دہانی ہے سب ہی والدین کے لیے بھی کہ بے وقت اور بلاضرورت بچوں کو گاڑی لے کر نہ نکلنے دیں، چابی تھمانے سے پہلے اوور اسپیڈنگ اور خراب ڈرائیونگ کے خطرات اچھی طرح سمجھا دیں، ورنہ کہیں، ایسا ہی کوئی حادثہ زندگی کا روگ نہ بن جائے، چونکہ حادثہ ایک دم نہیں ہوتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.