بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: آپریشن کے دوران شرپسندوں کا کے ڈی اے کی ٹیم پر حملہ

کراچی میں گلستان جوہر بلاک 6 میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کے ڈی اے کی کارروائی کے دوران شرپسندوں نے حملہ کردیا۔

کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ جوہر بلاک 6 میں روڈ پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جارہی تھی، آپریشن کے دوران شرپسندوں نے  کے ڈی اے کی ٹیم پر حملہ کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ منیجر اور ڈپٹی منیجر کی سربراہی میں سی اے اے کی کارروائی مکمل کی گئی ، زمین پر سی اے اے کے بورڈ بھی آویزاں کردیئے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورت حال بگڑنے پر آپریشن روک دیا گیا ہے۔

کے ڈی اے حکام  کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری کی کمی کے باعث آپریشن متاثر ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.